24گھنٹے میں ڈینگی کیس سامنے نہ آیا

 24گھنٹے میں ڈینگی کیس سامنے نہ آیا

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی بریفنگ و سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

کمشنر نے کہا تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں اور لیبز پر لازم ہے کہ ڈینگی کیس فوراً ڈیش بورڈ پر رپورٹ کریں۔ کمشنر کو بتایا گیا گزشتہ 24گھنٹے میں ڈینگی کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا۔ بریفنگ دی گئی کہ گرمی کی شدت میں اضافے سے ڈینگی کیسز میں کمی ہونے کا امکان ہے، سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں