انسدادپولیو مہم شروع، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

 انسدادپولیو مہم شروع، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا جس کے دوران 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

کوآرڈینیٹر نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ملک مختار احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔انہوں نے کہا ہائی رسک اضلاع میں باقاعدگی سے پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، انسدادِ پولیو مہم میں 4لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے ۔انہوں نے بتایا ملک کے 91 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں