پولیس افسروں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم

پولیس افسروں کیخلاف کارروائی  کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے 2021 کے مقدمے میں چالان جمع نہ ہونے پر سی سی پی او کو ایس ایچ او، محرر، تفتیشی افسر۔۔۔

 ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے خلاف کارروائی کی رپورٹ 15 روز میں عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے سی سی پی او پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے لاہور کے جتنے بھی کیس آ رہے ہیں ڈیڑھ ڈیڑھ سال سے چالان جمع نہیں ہو رہے ،یہ سارا کام آپ کے لاہور میں ہی چل رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں