طاہرالقادری کا درس بخاری زوم لنک پر 20ہزار علما کی شرکت

 طاہرالقادری کا درس بخاری  زوم لنک پر 20ہزار علما کی شرکت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے درسِ صحیح البخاری سے مدارس دینیہ کے نئے تدریسی سال کا افتتاح کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 لادینیت پھیلانے والوں کا پہلا ہتھیار حجیت حدیث کے بارے میں شکوک پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے درس صحیح بخاری زوم لنک پر دیاجسے ملک بھرسے 20 ہزار سے زائد علما کرام، آئمہ مساجد، مدرسین اور سینئر کلاسز کے طلبہ و طالبات نے سماعت کیا ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج یونیورسٹی میں عالمی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا قرضے یا امداد نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں