ہائر ایجوکیشن کمیشنز کے مابین اعلیٰ تعلیمی معیار کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

ہائر ایجوکیشن کمیشنز کے مابین اعلیٰ تعلیمی  معیار کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے)فیڈرل ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے معیار اور اسکے فروغ کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوگیا۔

ایگزیکٹو سیکرٹری ایچ ای سی ڈاکٹر ضیاالقیوم اورچیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر شاہد منیر نے اس عزم کا مشترکہ اظہار پنجاب ایچ ای سی کے زیراہتمام کوالٹی ایشورنس کے عنوان پروائس چانسلرز کا نفرنس میں کیا جس میں پنجاب کی 75سرکاری و غیر سرکاری جامعات کے وائس چانسلر ز نے شر کت کی۔کانفرنس میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سیکرٹری ایچ ای ڈی ڈاکٹر فرخ نوید بھی شریک تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں