لاہور کی سڑکوں اور سیوریج کیلئے 34 ارب کا بجٹ منظور

لاہور کی سڑکوں اور سیوریج کیلئے 34 ارب کا بجٹ منظور

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کابینہ کمیٹی نے لاہور کی سڑکوں اور سیوریج کے لئے 34 ارب روپے کا بجٹ منظور کرلیا،محکمہ بلدیات نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا دائر کار ڈویژنل کی سطح تک بڑھانے کے لئے بھی بجٹ طلب کرلیا۔

محکمہ بلدیات نے اس معاملے کے لئے 182 ارب روپے مانگے ہیں ۔ اس بجٹ سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو تمام ڈویژن کی حد تک پھیلادیا جائے گا۔ کیبنٹ کمیٹی نے لاہور کی سڑکوں اور سیوریج کیلئے 34 ارب روپے منظور کر لئے ۔ یہ بجٹ لاہور کی سڑکوں ،پانی کی سکیموں اور سیوریج کی بہتری پر خرچ ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں