پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف باٹنی کے زیر اہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ  آف باٹنی کے زیر اہتمام سیمینار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف باٹنی کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائنہ سے پروفیسر ڈاکٹر گیجان لیو، ڈاکٹر ہواوئی زو، پروفیسر ڈاکٹر بلال یوسف، ڈاکٹر یوباؤ کیوئی نے بھی شرکت کی۔ چینی وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سے ملاقات کی۔ دونوں جامعات کے مابین طلبا وفود کے تبادلے ، مفاہمتی معاہدے اور مستقل بنیادوں پرسیمینارز کے انعقاد میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔علاوہ ازیں پنجاب یونیورسٹی شعبہ آرکیالوجی کے زیر اہتمام ’ نئیں ریساں شہر لاہور دیاں‘ پر لاہور کے عصری ورثے اور تہذیبی تاریخ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں