عوامی منصوبے سیاسی شخصیات کے نام پر رکھنے سے متعلق اپیل، متعلقہ دستاویزات لف کرنے کی ہدایت

عوامی منصوبے سیاسی شخصیات کے نام پر رکھنے سے متعلق اپیل، متعلقہ  دستاویزات لف کرنے کی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سیاسی شخصیات کے نام پر سڑکوں، سرکاری عمارتوں۔۔۔

 ہسپتالوں کے نام رکھنے سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پردرخواست گزار وکیل کو متعلقہ دستاویزات لف کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزار کے مطابق معاشرے کیلئے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی شخصیات کے نام پر سڑکوں، عمارتوں کے نام رکھے جاتے ہیں، بدقسمتی سے ہمارے ہاں اثر و رسوخ سے سیاسی شخصیات عوامی جگہیں اپنے نام پر رکھوا لیتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں