اپریل میں ماضی کی نسبت 300فیصد تک زائد بارشیں

اپریل میں ماضی کی نسبت 300فیصد تک زائد بارشیں

لاہور(سہیل احمد قیصر)موسمیاتی تبدیلیوں کی رفتار تیز ہو گئی، اپریل کے دوران ملک بھر میں ماضی کے سالوں کی نسبت 99 سے 3سو فیصد تک زیادہ بارشیں ہوئیں۔

 ماضی میں اپریل کے دوران بارشوں کی ایسی صورت حال کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ تفصیل کے مطابق موسمیاتی تغیروتبدل کے نتیجے میں جن مسائل کے پیدا ہونے کی طویل عرصے سے پیش گوئی کی جارہی تھی، اب وہ پوری شدت کے ساتھ سر اُٹھانا شروع ہوچکے ہیں۔ اِس کی ایک مثال اپریل کے دوران 99سے تین سو فیصد تک زیادہ برسنے والی بارشیں بھی ہیں ۔ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ اپریل کے دوران بلوچستان میں معمول سے تین سو فیصد جبکہ کے پی کے میں یہ تناسب 99فیصد تک ریکارڈ کیا گیا لیکن پنجاب میں صورت حال قدرے معمول کے مطابق رہی۔اِس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے روزنامہ دنیا کو بتایا موسمیاتی تغیروتبدل سے نئے چیلنجز پیدا ہورہے ہیں جن سے نمٹنے کیلئے اُن کے ادارے نے بھی حکمت عملی نئے سرے سے مرتب کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جاسکے ۔ اِس حوالے سے سینئر میٹرولوجسٹ ثاقب حسین نے بتایا جتنی زیادہ گرمی ہوگی، بادلوں کے بخارات میں پانی کی مقدار اُتنی ہی زیادہ ہوگی جو زیادہ بارش کا باعث بنتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں