محکمہ تعلیم کے افسروں کا امتحانی مراکز کا دورہ،آر آئی کی عدم موجودگی پر شوکاز

محکمہ تعلیم کے افسروں کا امتحانی مراکز کا  دورہ،آر آئی کی عدم موجودگی پر شوکاز

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن منیب الرحمان کی سرپرستی میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر نعمان جمیل،ڈپٹی سیکرٹری بورڈ سندس حارث نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

کنٹرولر امتحانات زاہدمیاں بھی ہمراہ تھے ۔ ایف سی کالج ، کوئین میری کالج،سپیریئر کالج ہربنس پورہ، پاک گرامر سکول لال پل امتحانی مراکز کا دورہ کیاگیا۔ پاک گرامر سکول میں آر آئی کی عدم موجودگی پر شوکاز اور وارننگ دیتے ہوئے حکام نے کہا اگر آئندہ ایسا ہوا تو پورے سنٹر کوبلیک لسٹ کردیاجائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں