پنجاب یونیورسٹی :سینئر صحافی سلمان غنی کوصدارتی تمغہ ملنے پر خراج تحسین کیلئے تقریب

پنجاب یونیورسٹی :سینئر صحافی  سلمان غنی کوصدارتی تمغہ ملنے  پر خراج تحسین کیلئے تقریب

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)پنجاب یونیورسٹی میں سکول اف کمیونیکیشن سٹڈیز کے زیر اہتمام سینئرصحافی و تجزیہ کار اور دنیا میڈیا گروپ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی کو صدارتی تمغہ ملنے پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 تقریب میں نامور صحافی مجیب الرحمن شامی ،وائس چانسلر خالد محمود، پروفیسر مجاہد منصوری، فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں سلمان غنی کی صحافتی زندگی پر مبنی ڈاکومنٹری پیش کی گئی ،تقریب کے اختتام پر سلمان غنی کو سوینیئر سے نوازا اور گلدستہ پیش کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں