الجلیل ڈویلپرز مرینا سپورٹس سٹی کی بیلٹنگ کیلئے تقریب

الجلیل ڈویلپرز مرینا سپورٹس سٹی کی بیلٹنگ کیلئے تقریب

لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور کے فائیو سٹار ہوٹل میں الجلیل ڈویلپرز کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں الجلیل ڈویلپرز نے اپنے سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ’’مرینا سپورٹس سٹی‘‘ کی بیلٹنگ کا اہتمام کیا۔

مرینا سپورٹس سٹی بیلٹ ایونٹ الجلیل ڈویلپرز اوراس کے کلائنٹس کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین الجلیل گروپ آف کمپنیز چودھری نصر اللہ وڑائچ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر النور آرچرڈ ملک خالد ڈھڈی تھے۔لینڈ ڈائریکٹر الجلیل ڈویلپرز کاشف چٹھہ نے سیلز پارٹنر اور ٹیم ممبرز کی موجودگی میں مرینا سپورٹس سٹی کی کمپیوٹرائزڈ بیلٹ پراسس کیا۔ اس گرینڈ بیلٹ کو لوگوں کی بڑی تعداد نے النور آرچرڈ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لائیو دیکھا۔ مرینا سپورٹس سٹی کے اربن پلاننگ پارٹنر ایک بین  الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی کے ڈائریکٹر فلپ ین ٹان اور کنٹری ڈائریکٹر آپریشنزصمد وزیر نے پلاننگ اور ڈیزائننگ پر روشنی ڈالی اور مرینا سپورٹس سٹی کے نقشے کی رونمائی کی۔ بعدازاں مارکٹنگ ہیڈ عبداللہ ہاشمی اور جی ایم اربن پلاننگ عمر خالد نے ایک جامع ماسٹر پلان پیش کیا جو حاضرین کی توجہ کا مرکزبنا۔ منیجنگ ڈائریکٹر الجلیل ڈویلپرز فراز حسن وڑائچ نے تقریب میں موجود ڈیلر حضرات اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور مرینا سپورٹس سٹی کے ماسٹر پلان کو حقیقت کی شکل دینے کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی پرتکلف ڈنر سے خاطر تواضع کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں