صوبے کے اساتذہ اور طلبا کیلئے ’’ڈیجیٹل سفر پروگرام‘‘ لانچ

صوبے کے اساتذہ اور طلبا کیلئے ’’ڈیجیٹل سفر پروگرام‘‘ لانچ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب میں ڈیجیٹل سفر کے آغاز کے ضمن میں ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے کے اساتذہ اور طلبا کیلئے ڈیجیٹل سفر پروگرام لانچ کر دیا گیا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ ڈیجیٹل سفر کا مقصد پنجاب کے طلبا و اساتذہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہم مہارتوں سے آگاہ کرنا اور مستقبل کیلئے ٹیک پروفیشنلز پیدا کرنا ہے۔ ڈیجیٹل سفر پروگرام کے پہلے مرحلے میں 1000 اساتذہ اور 50 ہزار طلبا مستفید ہوں گے اور اساتذہ کو آئی ٹی کی ٹریننگ دے کر گوگل چیمپئن بنائیں گے ۔ ڈیجیٹل لٹریسی کیلئے یہ پروگرام اہم حیثیت کا حامل ہے ۔ ٹیک ویلی اور گوگل کے اشتراک سے ڈیجیٹل سفر پروگرام ڈیجیٹل خواندگی میں اضافہ کرے گا۔ اسی ضمن میں اساتذہ کیلئے گلوبل سرٹیفکیشن پروگرام بھی لانچ کیا جائے گا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ہر ضلع کے ٹاپ پرفارمنس ٹیچر کو گاڑی کا تحفہ دیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کو ایسا پے بیک کریں گے کہ 2 سال بعد ہمارے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھ رہے ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں