ہتک عزت بل سے اصل صحافی کو کوئی خطرہ نہیں:عظمیٰ بخاری

ہتک عزت بل سے اصل صحافی کو کوئی خطرہ نہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کاٹیکس فری بجٹ پیش کردیاگیا،وزیراعلیٰ کی 77 سکیموں کیلئے رقم مختص کی گئی۔۔۔

 سوشل سیکٹر کیلئے 2 ارب روپے رکھے گئے، کم از کم اجرت 37 ہزار کی اور صحافیوں کیلئے ایک ارب روپے کا ہیلتھ پروگرام شروع کیا گیا ہے جبکہ کسانوں کیلئے بھی مکمل ریلیف پروگرام دیا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے ہتک عزت قانون کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس قانون سے اصل صحافی کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا بلکہ جو ڈالر کماتے ہیں اور ہتک کرتے ہیں، ان کو اس سے ایشو ہوگا۔ احتجاج صحافی برادری کا آئینی حق ہے، اب کیس عدالت میں ہے ہمیں اس پر عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ میں ویج بورڈ کی سفارشات پر آواز اٹھانے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم سب فیک نیوز کے خلاف ہیں، ہم نے ہتک عزت بل پر احتجاج کیا ہے اور اب معاملہ عدالت میں ہے، امید ہے کہ عدالت اس کو معطل کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں