پی ایچ اے کا مری میں جدید بوٹینیکل گارڈن بنانے کا اعلان

پی ایچ اے کا مری میں جدید بوٹینیکل گارڈن بنانے کا اعلان

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) لاہور کی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی مری میں جدید بوٹینیکل گارڈن قائم کرے گی۔

اتوار کوجاری بیان میں ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے بتایا بوٹینیکل گارڈن 10 ایکڑ رقبہ پر قائم کیا جائے گا جس میں جاپانی سکورہ اور پرفیوم باغات کے علاوہ واٹر للی، جھیل اور پھولوں سے آراستہ سرنگ بنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے جس میں بچوں کیلئے پلے ایریا، زپ لائن، سکائی بریج اور گلو گارڈن کی تفریحات بھی موجود ہوں گی، اسی طرح شائقین کے لئے پارکنگ کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔ طاہر وٹو نے مزید بتایا بوٹینیکل گارڈن میں عوام کی دلچسپی کے لئے ٹیولپ، ٹائیگر للی، جرینیم اور پہاڑی علاقوں میں پائے جانے والے مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے ۔ پی ایچ اے اس سال دسمبر میں لاہور میں بھی ٹیولپ پھولوں کی نمائش کا بندوبست کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں