واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان فرق کا نام :علما کرام

واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان فرق کا نام :علما کرام

لاہور(سیاسی نمائندہ)جماعت اہل سنت کے صوبائی امیر پیر خلیل الرحمن بخاری، ناظم اعلیٰ علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی، صاحبزادہ پیر معاذ المصطفی قادری۔۔۔

 صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی اور ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے یوم عاشور کے موقع پرتمام علما ،خطبا اور ذاکرین سے اپیل کی ہے کہ سیدنا امام حسینؓ اور انکے رفقا کرام کے یوم شہادت کو بھرپور عقیدت و احترام سے منایا جائے۔اس موقع پر خانوادہ رسول کی شجاعت،صبرواستقامت کے تذکرے کئے جائیں۔انہوں نے کہا شہدا کربلا کی بے مثال لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی یزید تھا اور حسین ہے ۔ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان فرق واضح کرنے کا نام ہے ،امام حسینؓ اور خاندان نے اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،ان کی عظیم قربانی امت کے لئے مشعل راہ ہے جو ہمیں حق و باطل میں تمیز سکھاتی ہے اورصبر و استقامت، تقویٰ و پرہیزگاری کا درس دیتی ہے ۔مسلمانوں کے لئے اسوہ شبیری بہترین راہ عمل ہے جس پر عمل پیدا ہو کر نہ صرف ہم دنیا بلکہ اپنی اخروی زندگی کو بھی سنوار سکتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں