حضرت امام حسینؓ کے نقش قدم کی پیروی ضروری: ڈاکٹر حمیرا طارق

 حضرت امام حسینؓ کے نقش قدم کی  پیروی ضروری: ڈاکٹر حمیرا طارق

لاہور(سیاسی نمائندہ)عاشورہ محرم حق و باطل کے اس معرکے کی یاد دلاتا ہے جب خانوادہ رسول ؐنے دین حق کی بالا دستی کے لئے تن من دھن قربان کر دیا۔۔۔

 مگر اسلام میں خلافت کی ملوکیت میں تبدیلی کو قبول نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ڈاکٹر حمیرا طارق ،صدروسطی پنجاب نازیہ توحید،صدر لاہورعظمیٰ عمران نے عاشورہ محرم کے حوالے سے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا آج مسلمان پوری دنیا میں وقت کے یزیدوں کے ہاتھوں لہو لہو ہیں۔ ،اگر بحیثیت امت سر اٹھا کر جینا ہے تو واقعہ کربلا کی حقیقی روح اور فلسفے کو سمجھتے ہوئے نقش امام حسینؓ کی پیروی لازم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں