معدنیات سے فائدہ اٹھا کر سالانہ اربوں ڈالر کا زرمبادلہ:افتخار علی ملک

 معدنیات سے فائدہ اٹھا کر سالانہ  اربوں ڈالر کا زرمبادلہ:افتخار علی ملک

لاہور(کامرس رپورٹر)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا پاکستان کی معدنیات کا تخمینہ 6 کھرب ڈالر ہے، ان سے بھرپور فائدہ اٹھا کر سالانہ اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

منگل کو تیمور علی کی قیادت میں صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس قدرتی دولت کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے تو ملک کا معاشی منظرنامہ تبدیل ہو سکتا ہے ۔ اس وقت ہمارا کان کنی کا شعبہ انتہائی پسماندہ ہے جس کا قومی جی ڈی پی میں حصہ برائے نام ہے ۔ اس سے استفادے کے لئے کئی سٹریٹجک اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ارضیاتی سروے اور معدنیات کی تلاش میں سرمایہ کاری بہت ضروری ہے ۔ معدنی وسائل کی جامع نقشہ سازی کر کے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں دیگر ممالک کے ساتھ تعاون سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جن کے پاس کان کنی کی جدید ٹیکنالوجی اور مہارت موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں