محرم قربانی اور ایثار کا درس دیتا ہے :مرکزی علما کونسل

محرم قربانی اور ایثار کا درس دیتا ہے :مرکزی علما کونسل

لاہور (سیاسی نمائندہ) چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی نے کہا محرم الحرام ہمیں قربانی، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔۔۔

 دین اسلام کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہدائے کربلا کی قربانی ہمارے لئے باعث تقلید ہے ، محر م کے مقدس مہینے کو تمام اختلافات بھلا کر عقیدت واحترام کیساتھ منایا جائے ۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، اس مو قع پرمو لانا محمد مشتا ق لاہوری،مو لانا حا فظ ابو سفیان حنفی،مو لانا محمد شعیب صد یقی،مو لانا سمیع اللہ ر بانی، مو لانا حبیب الرحمن ضیا ،مو لانا محمد اعظم فاروق،مو لانا مظفر حمید و ٹو، مولانا محمد عا مر اشر ف ،بیر سٹر محمد افضل سرا سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔علما کرام نے کہا ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اپنے گردونواح میں نظر رکھے اور کسی بھی غیرمعمولی حرکت، مشکوک شخص یا گروہ کو دیکھے تو فوری طور پرقانون نافذ کرنیو الے اداروں کو مطلع کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں