سکولوں کی عمارتوں سے پیسے کمانے کا منصوبہ، تجاویز پر کام شروع

سکولوں کی عمارتوں سے پیسے کمانے کا منصوبہ، تجاویز پر کام شروع

لاہور(عاطف پرویز)سرکاری سکولوں کی عمارتوں کو استعمال کرتے ہوئے ریونیو جمع کیا جائے گا۔ سرکاری سکولوں کی عمارتیں کمرشل مقاصد کیلئے بھی استعمال ہوسکیں گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے مختلف تجاویز پر کام کرنا شروع کردیا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول کونسلز کو عمارتیں سکول اوقات کار کے بعد کرایہ پر دینے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ سکولوں کی عمارتیں سیمینارز،ایجوکیشنل کانفرنسز، بک فیئرز اور کھیلوں کے انعقاد کیلئے فراہم کی جاسکیں گی۔ عمارتیں سکینڈ شفٹ میں پرائیویٹ سکول یا اکیڈمی چلانے کیلئے بھی حاصل کی جاسکیں گی۔ سرکاری سکولوں میں قائم سکول کونسلز کو فعال بنایا جائے گا۔ سکول کونسلز کی اجازت سے بلڈنگز یا گراؤنڈز کو کرایہ پر دیا جاسکے گا۔ کرایہ سے حاصل ہونے والی رقم سکولوں کی تعمیرو مرمت کیلئے استعمال ہوسکے گی۔ حکومت کی ہدایت پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پالیسی بنانے کا کام شروع کردیا ۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے محکمہ سکول ایجوکیشن پر مالی بوجھ کم ہوگا، سکولوں کی خود مختاری میں اضافہ ہوگا۔ اس وقت سرکاری سکولوں میں بہترین سہولیات موجود ہیں جن کو استعمال میں لا کر کمیونٹی اور سکولز دونوں کا فائدہ کیا جاسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں