خواجہ سلمان رفیق کا میو اور لیڈی ایچی سن ہسپتال کا دورہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے، کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو اور لیڈی ایچی سن ہسپتال کا دورہ کیا،میو ہسپتال آئی وارڈ اور لیڈی ایچی سن ہسپتال آؤٹ ڈور بلاک کا معائنہ کیا۔
وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے کہا میو ہسپتال آئی وارڈ اور لیڈی ایچی سن ہسپتال کی ری ویپمنگ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔دونوں سرکاری ہسپتالوں کے ری ویمپ ہونے والے شعبوں کو عوام کیلئے جلد کھول دیا جائے گا۔اس موقع پر پروفیسر محمد معین، پروفیسر محمد عمران، پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسر اسد اسلم خان، ایم ایس میو ہسپتال پروفیسر فیصل مسعود، ایم ایس لیڈی ایچی سن ڈاکٹر ناصر چودھری اور دیگر موجود تھے ۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت نے ریسکیو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے اس موقع پر ائیر ایمبولینس سروس اور محرم ریسپانس کی بریفنگ دی۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا پنجاب بھر میں ریسکیو نے محرم میں 52649 عزاداروں کو ریسکیو سروسز فراہم کی ہیں۔