ریلوے سٹیشنز، ٹرینوں میں گندگی کانوٹس،شکایات نمٹانے کی ہدایت

ریلوے سٹیشنز، ٹرینوں میں گندگی  کانوٹس،شکایات نمٹانے کی ہدایت

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے سٹیشنز، ٹرینوں میں گندگی اور کھٹمل کی شکایات پر سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا نوٹس،تمام ڈویژنل سپریٹنڈنٹس کو ایک ہفتے میں شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت کردی۔

مسافروں کی جانب سے متعدد بار شکایات پرعامر بلوچ نے لاہور ریلوے سٹیشن یارڈ، لائنوں اورتمام کوچز میں صفائی، کھٹمل، حشرات مار ادویات کا سپرے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں