14سالہ ذہنی معذورلڑکے سے زیادتی ،3مجرموں کوعمرقید

قصور(نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج با اختیار کورٹ برائے جرائم بر خلاف جینڈر بیسڈ/جنسی جرائم چودھری فرخ حسین نے۔۔۔
تھانہ صدر کے علاقہ فتح پور میں 14 سالہ ذہنی معذور لڑکے (غ) کو اغوا کرکے زیادتی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 2بھائیوں حیدر ، بابر اور مجرم وقار کو 2،2بار عمر قید ، تینوں کو متاثرہ بچے کے لواحقین کو مبلغ 5،5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا رنے کا حکم سنایا،جبکہ اغوا۔اور زیادتی کرنے کے جرم میں مجموعی طور پرالگ سے 10،10 سال قید اور 50/50 ہزارروپے جرمانہ کا حکم سنایا گیا۔