اسلامیہ کالج کو تحریکِ پاکستان کے بیس کیمپ کی حیثیت حاصل تھی:کرنل (ر) سلیم ملک

اسلامیہ کالج کو تحریکِ پاکستان  کے بیس کیمپ کی حیثیت حاصل  تھی:کرنل (ر) سلیم ملک

لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن کرنل (ر) محمد سلیم ملک نے لاہور میں تحریک پاکستان کے اہم مرکز گورنمنٹ اسلامیہ کالج ’ ریلوے روڈ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری ادارئہ نظریئہ پاکستان ناہید عمران گل’ سیکرٹری تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ محمد سیف اللہ چودھری بھی موجود تھے ۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے تحریک پاکستان کے ایام اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کی یادوں کو زندہ کیا۔ سلیم ملک نے بتایا کہ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کو تحریکِ پاکستان کے ایک بیس کیمپ کی حیثیت حاصل تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں