ٹریکٹر سے تصادم میں دوموٹر سائیکل سوار بھائی جاں بحق

ٹریکٹر سے تصادم میں دوموٹر سائیکل سوار بھائی جاں بحق

ننکانہ صاحب(خبر نگار)تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کے تصادم میں دوموٹر سائیکل سوار بھائی جاں بحق، بیٹی اور باپ شدید زخمی ہوگئے۔

گزشتہ رات نواحی گاؤں چک نمبر5گ ب کا رہائشی ذوالفقار بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر ننکانہ صاحب سے گھر جارہا تھا کہ شاہکوٹ روڈ پرینگسن آبادگاؤں کے قریب تاریکی کے باعث وہ ٹریکٹر سے ٹکرا گئے ، حادثہ میں ذوالفقار کے بیٹے 6سالہ عبیراور 4 سالہ احمدزخموں کی تاب نہ لاکر موقعہ پر دم توڑ گئے جبکہ 45سالہ ذوالفقار اور اسکی7سالہ بیٹی ارحہ شدید زخمی ہوگئی اطلاع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اکرم پنوار اور ریسکیو عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیااور لاشیں ضروری کارروائی کے بعد پولیس تھانہ صدر ننکانہ کے حوالے کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں