میجر طفیل محمد کا66واں یوم شہادت 7اگست کو منایا جائیگا

میجر طفیل محمد کا66واں یوم  شہادت 7اگست کو منایا جائیگا

لاہور(سٹی رپورٹر)نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے بہادر سپوت میجر طفیل محمد شہید کا66واں یوم شہادت 7اگست کو منایا جائے گا۔۔۔

اس سلسلے میں مختلف شہروں میں تقریبات میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔میجر طفیل شہید 22 جولائی 1914کو پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے 1943 میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور 1947 میں جب وہ میجر کے عہدے پر پہنچے تو پورے خاندان کے ہمراہ پاکستان آ گئے اور یہاں فوج میں خدمات سرانجام دینے لگے۔اگست1958 میں انہیں لکشمی پور میں مورچہ بند چند بھارتی دستوں کا صفایا کرنے کا مشن سونپا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں