سروسز سے پانی کی نکاسی کیلئے مزید پمپس نصب کرنیکی ہدایت

سروسز سے پانی کی نکاسی کیلئے مزید پمپس نصب کرنیکی ہدایت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بارش کے دوران سروسز ہسپتال، لکشمی چوک، قرطبہ چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

سروسز ہسپتال میں چیف سیکرٹری نے ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا اور بارشی پانی کے فوری نکاس کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو ہدایت کی کہ ہسپتال سے پانی کے جلد نکاس کیلئے مزید پمپس نصب کئے جائیں۔ چیف سیکرٹری نے لکشمی چوک، قرطبہ چوک، ریلوے روڈ، سرکلر روڈ اور دیگر شاہراہوں پربارش کے باعث پیدا صورتحال کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بارش کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور انڈر پاسز اور ڈسپوزل سٹیشنوں کا معائنہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے باعث پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں