گلشن راوی، مصطفی ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 47 املاک سربمہر

 گلشن راوی، مصطفی ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 47 املاک سربمہر

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر گلشن راوی کے مختلف بلاکس میں کارروائی کرکے 25 املاک کو سربمہر کر دیا۔

اسی طرح ٹیموں نے مصطفی ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں کارروائی کرکے 22 املاک کو سربمہر کیا۔ کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر 11غیرقانونی نجی سکولوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں