الیکشن، پی ای سی نادرا ڈیٹا بیس، بائیو میٹرک بندش کا نوٹس

الیکشن، پی ای سی نادرا ڈیٹا  بیس، بائیو میٹرک بندش کا نوٹس

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)پاکستان انجینئرنگ کونسل انتخابات میں نادرا سسٹم خراب ہونے کا معاملہ، 18 اگست کے الیکشن میں نادرا بائیو میٹرک سسٹم اور پی ای سی ڈیٹا بیس کی 4 گھنٹے بندش پر وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس۔۔۔

 وفاقی وزیر پلاننگ انجینئر احسن اقبال نے تحریری شکایت کی تھی، پی ای سی الیکشن کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ راجہ رفعت مختار کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق انکوائری افسر متعلقہ بے ضابطگیوں پر تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائیں گے، نادرا سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ سے وفاقی وزیر احسن اقبال بھی ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے تھے۔ انکوائری کمیٹی ایک ہفتے بعد باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں