وحدت کالونی:ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد زخمی

وحدت کالونی:ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی میں واقع ایک نجی ریسٹورنٹ کی بالائی منزل پر موجود کچن میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور آگ سے جھلس کر دو افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

دونوں زخمی وقوعہ کے وقت وہاں کام کر رہے تھے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔جبکہ ڈی سی لاہور کے حکم پر پولیس اور اے سی بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں