کرپشن، کروڑوں کے ناجائز اثاثے:سابق ایس ایچ او گرفتار

کرپشن، کروڑوں کے ناجائز اثاثے:سابق ایس ایچ او گرفتار

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر کو کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ سب انسپکٹر (ر) رفیق احمد کو اینٹی کرپشن نے بعداز انکوائری جرم ثابت ہونے پر گرفتار کیا۔

ملزم نے کچے کے علاقے میں تعیناتی کے دوران کرپشن  اور غیر قانونی کاشت سے کروڑوں کی جائیدادیں بنائیں، بحیثیت ایس ایچ او عہدے کا ناجائز استعمال کر کے 1444 کنال اراضی پر ناجائز کاشت کی ، 2018 میں رقبہ 1384کنال وقف حضرت خواجہ غلام فرید حاصل کیا ،ملزم نے ناجائز ذرائع سے حاصل آ مدن سے اپنے بیٹوں کے نام پر اور بے نامی جائیدادیں بنائیں، محلہ اسلام نگر رحیم یار خان میں اپنے بیٹے کے نام پر ایک کنال کا قیمتی پلاٹ خریدا ،موضع کچی زمان رحیم یار خان میں چار کنال اراضی ناجائز آمدن سے بنائی جبکہ چار قیمتی گاڑیاں خرید کر رینٹ اے کار کے کاروبار میں لگا رکھی ہیں،ملزم نے عہدے کا ناجائز استعمال کر کے 100 کروڑ روپے سے زائد کا مالی فائدہ حاصل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں