الخدمت فاؤنڈیشن :آج میڈکون 2024کاانعقاد

الخدمت فاؤنڈیشن :آج میڈکون 2024کاانعقاد

لاہور(سٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 7ستمبر کو ایکسپوسنٹرلاہورمیں میڈکون 2024 کاانعقاد کیا جاے گا۔

 پاکستان کے ہیلتھ کئیرسسٹم میں درپیش چیلنجز،حکمت عملی اورمیڈیکل کے شعبے میں پنجاب بھرکے پوزیشن ہولڈرزاور نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والاطلبہ وطالبات کوخراج تحسین پیش کرنامیگاایونٹ کے مقاصدمیں شامل ہے ۔‘میڈ کون’ کی تیاریوں کے حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن ہیلتھ سروسز کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر محمد زاہدلطیف، سی ای او سفیان احمد خان، الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ریجن کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر اعجاز نذیر اورسینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر زاہد لطیف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ہیلتھ کیئر سسٹم کو درپیش چیلنجز وضروریات اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالیں گے ۔ ڈیجیٹل ہیلتھ اور غزہ فلسطین کی صورتحال سے متعلق اہم سیشن میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، انسانی بحران،درپیش چیلنجز وضروریات پر غزہ میں الخدمت اور پیما کے مؤثرکرداراور آئندہ کے منصوبوں پر اظہارخیال کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں