آئی پی پی کے ظالمانہ معاہدے کسی طور بھی قبول نہیں:جماعت اسلامی
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ آئی پی پیز کی لوٹ مار ختم کرنا ہوگی۔حکومت مذاکرات کو طول دینے کی بجائے دو ٹوک انداز میں فیصلہ کرے۔
ظالمانہ معاہدے کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہیں۔پاکستان کے عوام نے اپنے خون پسینے کی کمائی ان کی جھولیوں میں ڈالی ہے اب یہ سلسلہ اور نہیں چل سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے پی ڈی ایم ٹو کی حکومت کے پاس بھی کسی قسم کا کوئی معاشی ایجنڈا نہیں ہے۔