85لاکھ چھیننے کی واردات کا ڈراپ سین،ڈرائیور ملزم نکلا

لاہور (کرائم رپورٹر) لٹن روڈ کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر 85لاکھ روپے چھیننے کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا ، کاروباری شہری شیخ شاہد کا ڈرائیور شفیق ہی ملزم نکلا جسے گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی گئی ۔
انچارج انویسٹی گیشن عاطف ریاض نے بتایا شیخ شاہد نے ڈرائیور اورگن مین کو کاروباری لین دین کی رقم85لاکھ روپے لینے کے لئے بھیجا ، ملزم شفیق رقم وصول کرنے کے بعد راستے میں گاڑی چھوڑ کر رقم لے کر فرار ہو گیا۔