ورکرز بورڈ کے 67 سکولوں کا بجلی نظام سولر پر منتقلی کا فیصلہ

ورکرز بورڈ کے 67 سکولوں  کا بجلی نظام سولر پر منتقلی کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیر اہتمام چلنے والے 67 سکولوں کے بجلی کے نظام کو سولرائزیشن پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منصوبے پر 8کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جو ورکرز ویلفیئر بورڈ خود برداشت کرے گا، مزید بتایا گیا ہے کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ان سکولوں کا بجلی کا سسٹم سولر ائزیشن پر منتقل کیا جائے گا جن کی عمارتیں بورڈ کی اپنی ملکیت ہیں۔ جبکہ اس سے قبل بورڈ ان سکولوں کے بجلی کے بلوں کی مد میں 5کروڑ روپے ادا کرتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں