600لٹر استعمال شدہ آئل 2000کلو ناقص نمکو پکوڑیاں تلف

 600لٹر استعمال شدہ آئل  2000کلو ناقص نمکو پکوڑیاں تلف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بچوں کی پسندیدہ نمکو سنیکس میں ملاوٹ کرنے والوں خلاف آپریشن۔۔۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کوٹ رادھا کشن میں واقع سنیکس یونٹ پر چھاپہ مارا، 600 لیٹر استعمال شدہ آئل اور 2000 کلو ناقص نمکو پکوڑیاں تلف، مقدمہ درج، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ غیر معیاری و استعمال شدہ آئل سے نمکو بنانے پر سخت ایکشن لیا گیا۔ یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، ٹوٹے فرش پر نمکو کی تیاری کی جارہی تھی۔ استعمال شدہ ناقص آئل سے کسی قسم کی خوراک کی فرائنگ پر مکمل پابندی عائد ہے، انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدم دستیاب، ملازمین کی صفائی صفر پائی گئی، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنے پر مقدمہ درج کروا کے موقع سے گرفتار کرا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ بچوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں، کھلے رنگ، ناقص آئل کا کھانے والی اشیا میں استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں