موجودہ حکومت کے پہلے واٹر ٹینک کا انفراسٹرکچر سو فیصد مکمل

موجودہ حکومت کے پہلے واٹر ٹینک کا انفراسٹرکچر سو فیصد مکمل

لاہور(شیخ زین العابدین)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حکومت کے پہلے واٹر ٹینک کا انفراسٹرکچر سو فیصد مکمل کرلیا گیا، واٹر ٹینک کے ساتھ فورسمین اور ڈرینج سسٹم کی اپ گریڈیشن کا کام بھی ستر فیصد مکمل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں نیا ڈرینج سسٹم بچھایا جائے گا، ڈرینج سسٹم چار ہزار فٹ طویل مکمل کرلیا گیا، دو ہزار فٹ پر کام جاری ہے، قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ علاقے میں 9800 فٹ طویل ڈرینج سسٹم تعمیر ہوگا، واٹر ٹینک میں جمع ہونے والے بارشی پانی سے دیگر گراؤنڈز کو پانی دیا جائے گا، واسا کی جانب سے قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کا ٹھیکہ حبیب کنسٹرکشن کو ٹھیکہ دے دیا گیا، قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک پر 95 کروڑ 50 لاکھ لاگت آئے گی، 2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے واٹر ٹینک کو مکمل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں