مڈل جماعت کی تین کتابیں اردو ترجمہ میں شائع کرنیکا حکم

مڈل جماعت کی تین کتابیں اردو ترجمہ میں شائع کرنیکا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے چھٹی،ساتویں اور آٹھویں جماعت کی تین کتابیں اردو ترجمہ میں پبلش کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

سکولوں میں بچوں کو انگریزی زبان میں سنگل نیشنل کریکولم پڑھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں، جس کی وجہ سے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے چھٹی،ساتویں اور آٹھویں جماعت کی تین کتابوں کو اردو ترجمہ میں پبلش کرنے کا حکم دیا ہے، نئے تعلیمی سال سے مڈل کلاس کی تاریخ ،جغرافیہ اور اسلامیات ورک بک کا اردو میں ترجمہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کتابیں اردو میں ترجمعہ کرنے کا فیصلہ بچوں کے امتحان میں نمبرز کم آنے کے باعث کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق اسلامیات ورک بک سیشن دوہزار چوبیس اور پچیس کا اردو ترجمہ کیا جائے گا، تاریخ اور جغرافیہ کی کتاب سیشن دوہزار پچیس اور چھبیس کا اردو ترجمہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مذکورہ کتابیں اردو ترجمہ کرنے کا فیصلہ پی سی ٹی بی بورڈ آف گورنرز کے 119 ویں اجلاس میں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں