پولیس کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز اور افسروں کی عمر کی حد میں 5 سال کی رعایت

 پولیس کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز اور افسروں  کی عمر کی حد میں 5 سال کی رعایت

لاہور(کرائم رپورٹر)پی کیڈٹ سکیم کے تحت پبلک سروس کمیشن کا امتحان نہ دے پانے والے پنجاب پولیس کے زائد العمر گریجوایٹ کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلزاور افسروں کی عمر کی حد میں 5 سال کی رعایت دیدی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کی سیٹوں کے امتحان کیلئے عمر میں رعایت کی حد 35سال سے بڑھا کر 40 سال کر دی گئی۔ کورونا وبا و دیگر عوامل کی وجہ سے اوور ایج ہونے والے ہزاروں کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز فیصلے سے مستفید ہو سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں