فالکن شکار میں ملوث 7 شکاری گرفتار، نیٹ ودیگر آلات برآمد

فالکن شکار میں ملوث 7 شکاری گرفتار، نیٹ ودیگر آلات برآمد

لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے سپیشل سکواڈ نے فالکن کے شکاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق چنیوٹ میں دریائے چناب سے ملحقہ دریائی علاقہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے فالکن کے شکار میں ملوث 7 شکاریوں کو گرفتارکرکے شکار کردہ فالکن، نیٹ و دیگر آلات کو برآمد کر لئے ہیں۔ ٹیم نے مقامی ڈیرہ پر چھاپہ مار کر ان کو حراست میں لے لیا،وائلڈ ٹیم کو ڈیرہ پر کارروائی کے دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ وائلڈ لائف ٹیم مزاحمت کے باوجود کامیاب کاروائی کی- ترجمان نے مزید بتایاکہ مقامی لینڈ لارڈ سمیت 7 شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں