انسداد سموگ، شہر میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں

انسداد سموگ، شہر میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں

لاہور(عمران اکبر)انتہائی سموگ کی صورت میں مصنوعی بارش برسانے کا عمل بھی کیا جاتا ہے، پنجاب کی نگران حکومت کے دور میں ایک بار کلاؤڈ سیڈنگ سے راکٹ فائر کیے جاچکے۔۔۔

حالیہ سیزن میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاری اور دوسری آپشن میں بچوں کو سکولوں میں چھٹی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز صبح کے اوقات میں 400 سے زائد اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا، شہر میں سموگ کی روک تھام کے لئے کلاؤڈ سیڈنگ کی تیاریاں بھی مکمل ہیں، راکٹ فائر کے ذریعے مصنوعی بارش کے لیے سیسنا جہاز استعمال کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق لاہور میں ایک بار مصنوعی بارش کا تخمینہ 35 کروڑ روپے ہے، کلاؤڈ سیڈنگ کیلئے ہوا میں 40 فیصد سے زائد نمی اور بادلوں کا ہونا ضروری ہے، 2 ہزار مربع فٹ کی بلندی پر بادلوں کے اوپر جہاز سے سیڈ پھینکے جائیں گے، مصنوعی بارش کیلئے محکمہ موسمیات اور محکمہ ماحولیات کا بڑا کردار ہے، دونوں محکموں کے گرین سگنل پر کلاؤڈ سیڈنگ راکٹ فائر کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں