اقبال ٹاؤن مہران بلاک سے لیسکو کا 200 کے وی کا ٹرانسفارمر چور

اقبال ٹاؤن مہران بلاک سے لیسکو  کا 200 کے وی کا ٹرانسفارمر چور

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)اقبال ٹاؤن مہران بلاک سے لیسکو کا 200 کے وی کا ٹرانسفارمر چور ہوگیا۔ چوروں نے کام کرتے ٹرانسفارمر کو اتارا اور ٹرک پر رکھ کر رفو چکر ہوگئے۔

اہل علاقہ نے واقعہ کے 3 گھنٹے بعد بجلی بند ہونے کی شکایت کی تو لیسکو اہلکاروں کو ٹرانسفارمر چوری کا پتہ چلا۔ ٹرانسفارمر لے جاتے ہوئے ٹرک کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی، صبح 4 بجے ٹرانسفارمر چوری ہوا،لیسکو نے تھانہ گلشن اقبال میں مقدمہ درج کر ا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں