ایجوکیشنل کمپلیکس میں فلٹریشن پلانٹ بند، نل چوری

ایجوکیشنل کمپلیکس میں فلٹریشن پلانٹ بند، نل چوری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ایجوکیشنل کمپلیکس ہال روڈ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہوگیا، چور پلانٹ کے نل بھی لے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی مبینہ غفلت کے باعث چار سو سے زیادہ ملازمین اور سائلین بازار سے پانی خرید کے پینے پر مجبور ہیں۔

تفصیل کے مطابق لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کی مبینہ غفلت سے ملازمین اور سائلین مشکلات کا شکار ہو گئے۔ فلٹریشن پلانٹ کئی سال بعد بھی فعال نہ ہوسکا ۔ پلانٹ لگنے کے بعد ایک بار ہی فعال ہوا ،پلانٹ کے ساتھ نصب نلکے بھی چوری ہوگئے ۔ پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن کمپلیکس آنے والے سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایجوکیشن کمپلیکس میں ایجوکیشن اتھارٹی کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر لاہور کالج اور ڈی پی آئی ایلمینٹری ایجوکیشن کا بھی آفس ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں