پنجاب یونیورسٹی، چیف سکیورٹی آفیسر کو ہٹانے کی سفارش

پنجاب یونیورسٹی، چیف سکیورٹی آفیسر کو ہٹانے کی سفارش

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں گارڈز اور طلبہ کے جھگڑے کے معاملے پر وائس چانسلر کی بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں۔۔۔

 جس نے چیف سکیورٹی آفیسر کو عہدے سے ہٹانے اور جھگڑے میں ملوث طلبہ کے خلاف بھی انضباطی کارروائی کی سفارش کر دی۔ انکوائری کمیٹی نے وائس چانسلر کو سفارشات پیش کردیں۔ کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑے کا واقعہ سینئر سکیورٹی آفیسر کی وجہ سے پیش آیا،گارڈز نے طالبعلم سے مائیک چھینا تو لڑائی شروع ہوئی،سینئر سکیورٹی آفیسر نے گارڈز کو طلبا کے احتجاج میں مداخلت کا حکم دیا،گارڈز نے سی ایس او کے حکم پر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی،سینئر سکیورٹی آفیسر نے مخالف طلبا تنظیم کے نمائندے کا کردار ادا کیا۔ کمیٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے جھگڑے میں ملوث طلبا کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی، پتھراؤ، بوتلوں سے حملہ کرنے والے طلبا کے خلاف ڈسپلنری ایکشن ہوگا۔واضح رہے 3 روز قبل پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ اور گارڈز کے درمیان فیصل آڈیٹوریم کے سامنے تصادم ہوا جس میں متعدد زخمی ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں