معروف بزنس وومن عائشہ شعیب نے برج ایوارڈ جیت لیا
لاہور (سٹاف رپورٹر)معروف بزنس وومن عائشہ شعیب نے بین الاقوامی شہرت یافتہ برج ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
ہیئر انرجی کی سی ای او عائشہ شعیب نے دبئی کا مشہور برج ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، جو عموماً بزنس کے آسکرز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ شعیب کا کہنا تھا یہ ایوارڈ میری محنت، لگن اور قدرتی و گھریلو علاجوں کی طاقت میں یقین کا ثبوت ہے جو عالمی سطح پر زندگیوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔