خواتین سرمایہ کاروں کی بزنس سکل بڑھانے کیلئے نیا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی زیر صدارت صوبائی کونسل برائے ایس ایم ایز کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔
محکمہ صنعت وتجارت کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے متعدد اہم فیصلے کئے گئے ،اجلاس میں خواتین سرمایہ کاروں کی بزنس سکل بڑھانے کیلئے نیا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ بھی ہوا جس کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے لاہور کے بعد فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ویمن ریسورس سنٹر بنائے جائیں گے، اجلاس میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ بھی ہوا۔