نارنگ منڈی:سرچ آپریشن 10ملزم گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد
نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10ملزموں کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔۔۔
نواحی گاؤں بھاگوڈیال ودیگرعلاقوں میں آئے روزفائرنگ کے واقعات پیش آرہے تھے ، جس پر نارنگ پولیس نے کارروائی کرکے ملزموں کو بھاری اسلحہ سمیت پکڑ لیا،ایس ایچ اوکاکہناتھاکہ امن خراب کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔