کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ ملنا انصاف کا قتل :سنی تحریک
لاہور(سپیشل رپورٹر)سنی تحریک وسطی پنجاب کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے ایک بیان میں کہا بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جو اپنی آزادی سے پہلے کشمیر پر تسلط کرنے کی ناپاک منصوبہ بندی کرچکا تھا۔۔۔
اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ ملنا انصاف کا قتل کرنے کے مترادف ہے ،بھارت جموں کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کررہا ہے ، کشمیر یوں کو آزادی دلانے کیلئے اقوام متحدہ کا کردار مشکوک نظر آرہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا سنی تحریک کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے ان کا سیاسی،سفارتی اور اخلاقی ساتھ دیتی رہے گی، حکومت نے جہاد کا اعلان کیا تو ان شا اللہ پاکستان کا پر چم ممبئی پر لہرادینگے ۔