زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونیوالا پسٹل برآمد

زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر واردات  میں استعمال ہونیوالا پسٹل برآمد

کوٹ ادو(نامہ نگار )پولیس نے ملزم سے دوران تفتیش وقوعہ میں استعمال ہونے والی پسٹل برآمد کرلیا۔۔۔

تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے اے ایس آئی محمد یوسف کو دوران تفتیش ملزم دلشاد نے بتایا کہ وقوعہ کے دوران استعمال ہونے والا پسٹل گھر کے کمرے کے صندوق میں چھپا رکھا ہے پولیس ملزم کو اس کے گھر لے گئی گھر کے اندر چھپایا گیا پسٹل اور دو گولیاں برآمد کر لیں ملزم کے پاس لائسنس اور اجازت نامہ بھی موجود نہ تھا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں