مزدا اور وین میں تصادم 2خواتین سمیت 5 افراد زخمی
موڑ کھنڈا (نامہ نگار )مانگٹانوالہ روڈ پر پنجاب کالج کے قریب مزدے اور وین میں تصادم کے نتیجہ میں 2خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ،زخمیوں میں 50 سالہ پروین ،75 سالہ اﷲ رکھی ،39 سالہ امتیاز ،20 سالہ زبیر اور 29 سالہ غلام عباس شامل ہیں۔